ADHD سے متاثرہ بچوں میں ان رویوں کو نظر انداز نہ کریں

ADHD سے متاثرہ بچوں میں بعض اوقات ایسے رویے بھی نظر آ سکتے ہیں جو صرف شرارت یا ضد نہیں ہوتے، بلکہ بچے کی emotional regulation، sensory needs، anxiety یا self-soothing behavior سے متعلق ہو سکتے ہیں۔

مثلاً ناخن کاٹنا، کپڑے یا کمبل چبانا، زخموں کی کھال یا کھرنڈ نوچنا، ناک سے نکالی ہوئی چیزیں کھانا، بار بار پلکیں جھپکانا، مسلسل گلا صاف کرنا، بستر گیلا کرنا، ایک ہی حرکت بار بار دہرانا، یا شدید غصے اور ضد کے دورے۔

اگر یہ رویے بار بار ہوں، بچے کی روزمرہ زندگی متاثر کریں، یا عمر کے لحاظ سے غیر معمولی طور پر برقرار رہیں تو انہیں نظر انداز کرنے کے بجائے بچے کے رویے کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ضرورت پڑنے پر ماہرِ نفسیات یا متعلقہ ماہر سے رہنمائی حاصل کریں۔

یاد رکھیں: ہر ایسا رویہ لازماً ADHD کی علامت نہیں ہوتا۔ درست وجہ جاننے کے لیے بچے کی مکمل صورتحال اور رویوں کا پیشہ ورانہ جائزہ ضروری ہے۔

Umeed-e-Zindgai Clinic

Hope | Healing | Happiness