کیا آپ کے بچے میں آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر (ASD) کی علامات ہیں؟
آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر بچوں کی نشوونما سے متعلق ایک کیفیت ہے جو ان کی گفتگو، سماجی میل جول اور رویّوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
آٹزم کی ممکنہ علامات
- آنکھوں سے رابطہ کم رکھنا۔
- نام پکارنے پر جواب نہ دینا۔
- بولنے میں تاخیر۔
- بار بار ایک جیسے کام کرنا۔
- روٹین میں تبدیلی سے پریشان ہونا۔
- دوسروں کے ساتھ میل جول میں دشواری۔
- آواز یا روشنی سے حساسیت۔
والدین کے لیے اہم پیغام:
اگر بچے میں ایسی علامات نظر آئیں تو بروقت ماہر سے رجوع کریں۔ صرف ایک علامت آٹزم کی تشخیص نہیں ہوتی، اس کے لیے مکمل نشوونمائی جائزہ ضروری ہے۔
یاد رکھیں! ہر بچہ اپنی رفتار سے سیکھتا ہے۔ بچے کو تنقید نہیں بلکہ محبت، سمجھنے اور تعاون کی ضرورت ہے۔
مزید نفسیاتی رہنمائی کے لیے Umeed-e-Zindgai Clinic کو فالو کریں۔
